کسووال: میپکو دفتر میں آگ بھڑک اٹھی ریکارڈ اور سامان جل کر خاکستر
-Kt0n8r.jpg)
پریس فوٹو
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شام 6 بجے کے قریب میپکو آفس ضمیر کالونی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کے نتیجے میں دفتر کا بیشتر ریکارڈ اور سامان نذر آتش ہو گیا۔
اہل محلہ نے ریسکیو 1122 پر اطلاع دی جن کے پہنچنے پر دفتر میں چوکیدار یا کوئی بھی اہلکار نہ ہونے کی وجہ سے تالے توڑ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے کی مسلسل کوشش کی بعد آگ پر قابو پایا۔
واضح رہے کہ میپکو آفس کسووال گنجان آباد علاقے ضمیر کالونی میں واقع ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی اور گھر آگ کی لپیٹ میں نہیں آیا۔
میپکو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔
رائے غلام عباس کھرل




Post A Comment:
0 comments so far,add yours