آمدورفت

Flag Counter
رائے غلام عباس کھرل. Powered by Blogger.

پاک اردو ٹیوب ںیوز

پاک اردو ٹیوب ںیوز

Top News

2

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History





ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کے ہمراہ مرکز خریداری گندم کسووال کا دورہ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی نے اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی عامر نذیر کھچی کے ہمراہ مرکز خریداری گندم کسووال کا دورہ کیا جہاں پر فوڈ انسپکٹر ارسلان رندھاوا نے انہیں گندم خریداری کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اہلکاروں کو کسانوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کی تلقین کی۔ 




اچانک گولی چل جانے سے نوجوان شدید زخمی۔ ڈاکٹروں نے ٹانگ کاٹ کر جان بچا لی۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 101بارہ ایل کا رہائشی نوجوان احمد فرید ولد حاجی شیر افضل گزشتہ روز شام 6بجے کے قریب گھر میں بندوق صاف کر رہا تھا کہ اسی اثنا میں اچانک گولی چلنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا گیا جہاں سے اسے جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے نوجوان کی ٹانگ کاٹ کر اس کی جان بچا لی۔




بد چلنی کے شبہ پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل، مقدمہ درج، ملزم فرار۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 116سیون سی آر کے
رہائشی نوجوان شاہد سپرا ولد علی شیر سپرا نے گزشتہ رات 12بجے کے قریب اپنی بہن 21سالہ ماریہ بی بی کو 12بور پستول سے فائر مار کر قتل کر دیا۔ شاہد کو اپنی بہن کے کردار پر شک تھا۔ پولیس تھانہ کسووال نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔






کبھی نماز میں دل لگتا ہے، کبھی نہیں لگتا، کبھی ذہن میں سکون ہوتا ہے کبھی انتشار، کبھی وساوس کا ہجوم ہوتا ہے، کبھی پریشان خیالیاں حملہ آور ہوتی ہیں۔ نماز کے وقت یکسوئی شازونادر ہی نصیب ہوتی ہے۔ اس سے دل میں یہ کھٹک رہتی ہے کہ ایسی ناقص نماز کا کیا فائدہ جو صرف اٹھک بیٹھک پر مشتمل ہو۔ رفتہ رفتہ ایک بات سمجھ میں آئی کہ عمارت کی تعمیرکے لیے ابتداء میں تو صرف بنیاد مضبوط کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسے کے خوشنما ہونے کے پیچھے نہیں پڑتے۔ اس میں روڑے پتھر وغیرہ بھر دیتے ہیں اور بعد میں اس پر عالیشان محل اور بنگلے تعمیر ہوتے ہیں۔ اسی طرح ناقص عمل کی مثال بھی کامل عمل کی بنیاد کے مترادف ہے۔ بُنیاد کی خوبصورتی اور بدصورتی پر نظر نہ کی جائے۔ جو کچھ جس طرح بھی ہو، کرتا رہ، جیسے نماز گویا ناقص ہی ہو مگر ہو حدود میں، وہ ہو جاتی ہے۔ اسی پر عمل کرنے سے نمازِ کامل کا دروازہ بھی اپنے پر کھولنا شروع ہو جاتا ہے۔




(قدرت اللہ شہاب کی کتاب "شہاب نامہ" سے اقتباس)




 کسووال میں ڈاکو راج۔پولیس روکنے میں ناکام  علاقہ میں خوف ہراس۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سے علاقہ کسوال ڈاکوں کے نرغے میں ہے ڈاکو سر شام ہی ناکے لگا کر لوگوں کو  لوٹنے میں مصروف ہو جاتے ہیں جبکہ پولیس ان وارداتوں کوروکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے،ڈاکوں کی دیدہ دلیری کا یہ عالم ہے کہ چند روز قبل نواحی گاوں 116 بارہ یل کے رہائشی سجاد حسین کو سڑک پر درخت کا تنا رکھ کر ناکہ لگائے ڈاکوں نے گاڑی سے اتار کر اہل خانہ سمیت لوٹ لیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا،زرائع سے پتہ چلا ہے کہ اب ڈاکو سجاد حسین کو اس بنا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اس نے پولیس کو درخواست کیوں دی،سرشام لٹنے والے افراد جن میں سے اکثریت سے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھینا جاتا ہے پولیس کو اس لیے رپورٹ نہیں کرتے کہ انہیں پولیس پر اعتماد ہی نہیں ہے، لوگ لٹنے کے بعد جان نچنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے سیدھا گھر چلے جاتے ہیں،سماجی حلقوں کا کہنا ہے کجہ چوری یا ڈکیتی کی صورت میں لوگوں کا پولیس کے پاس نہ جانا پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار ہے اور یہ ایک خطر ناک  رجحان ہے۔جبکہ پولیس لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہی،عوامی وسماجی حلقوں نے آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے نا اہل،فرض ناشناس اورطویل عرصہ سے تعینات اہل کاروں کے تبادلے اور ڈاکووں اور چوروں سے عوام کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے








     رائے غلام عباس کھرل
کسووال نواحی گاوں میں ایک کاشتکار کی غفلت سے دوسرے کاشتکار کی سوا 6 ایکڑ گندم جل کر خاکسترہو گئ
تفصیل کے مطابق نواحی گاوں  9 چودہ ایل کے رہائشی محمد یونس کمبوہ نے اپنی ہارویسٹر سے کاتی ہوئی گندم لے بھوسے   کو آگ لگائی جو تیز ہوا اور مزکورہ بالا کاشتار کی غفلت کی وجہ سے