کسووال میں ڈاکو راج۔پولیس روکنے میں ناکام علاقہ میں خوف ہراس۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سے علاقہ کسوال ڈاکوں کے نرغے میں ہے ڈاکو سر شام ہی ناکے لگا کر لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہو جاتے ہیں جبکہ پولیس ان وارداتوں کوروکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے،ڈاکوں کی دیدہ دلیری کا یہ عالم ہے کہ چند روز قبل نواحی گاوں 116 بارہ یل کے رہائشی سجاد حسین کو سڑک پر درخت کا تنا رکھ کر ناکہ لگائے ڈاکوں نے گاڑی سے اتار کر اہل خانہ سمیت لوٹ لیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا،زرائع سے پتہ چلا ہے کہ اب ڈاکو سجاد حسین کو اس بنا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اس نے پولیس کو درخواست کیوں دی،سرشام لٹنے والے افراد جن میں سے اکثریت سے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھینا جاتا ہے پولیس کو اس لیے رپورٹ نہیں کرتے کہ انہیں پولیس پر اعتماد ہی نہیں ہے، لوگ لٹنے کے بعد جان نچنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے سیدھا گھر چلے جاتے ہیں،سماجی حلقوں کا کہنا ہے کجہ چوری یا ڈکیتی کی صورت میں لوگوں کا پولیس کے پاس نہ جانا پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار ہے اور یہ ایک خطر ناک رجحان ہے۔جبکہ پولیس لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہی،عوامی وسماجی حلقوں نے آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے نا اہل،فرض ناشناس اورطویل عرصہ سے تعینات اہل کاروں کے تبادلے اور ڈاکووں اور چوروں سے عوام کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے

Post A Comment:
0 comments so far,add yours