اچانک گولی چل جانے سے نوجوان شدید زخمی۔ ڈاکٹروں نے ٹانگ کاٹ کر جان بچا لی۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 101بارہ ایل کا رہائشی نوجوان احمد فرید ولد حاجی شیر افضل گزشتہ روز شام 6بجے کے قریب گھر میں بندوق صاف کر رہا تھا کہ اسی اثنا میں اچانک گولی چلنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا گیا جہاں سے اسے جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے نوجوان کی ٹانگ کاٹ کر اس کی جان بچا لی۔

Post A Comment:
0 comments so far,add yours